اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل کا لاہور میں آخری معرکہ: آئی جی پنجاب کی ہدایت پر فول پروف سکیورٹی انتظامات

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(لاہور نیوز) پی ایس ایل 2024ء سیزن 9 کے لاہور میں آخری معرکہ کے موقع پر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او لاہور سکیورٹی، ٹریفک اور پارکنگ سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے اس بار پی ایس ایل میچز کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر سکیورٹی ایس او پیز بنائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل میچز کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے پُرامن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈی نیشن میں ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیموں کے روٹ، سٹیڈیم، قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت مانیٹرنگ کی جائے، ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آگاہی، ٹریفک روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، شائقین کرکٹ کے کھیل سے لطف اندوز ہونے کیلئے پولیس ہدایات پر عمل کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے