شہرکی خبریں
تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
27 Feb 2024
27 Feb 2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
میاں اسلم اقبال نے پارٹی قیادت کی مشاورت سے کمیٹی کے ناموں کی منظوری دی، کمیٹی میں چاروں زونز کے نمائندے اور رانا آفتاب شامل ہوں گے۔
کمیٹی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی امور کے لیے مشورے کرے گی، نارتھ پنجاب سے ملک احمد خان بھچر، ساؤتھ سے معین قریشی، سنٹرل پنجاب سے اویس ورک، ویسٹ پنجاب سے حسن نیازی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔