اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر کا انتخاب الیکشن کے بعد 30 یوم کے اندر کرانا لازم ہے: الیکشن کمیشن

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 41 کی شق کے تحت صدر کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 یوم کے اندر کرانا لازم ہے۔

ترجمان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت تمام اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد 21 ایام کے اندر منعقد ہونا ضروری ہے، 29 فروری 2024ء کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی، صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائے گی، الیکشن کمیشن یکم مارچ 2024ء کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ آئین کے تحت کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائے گا، 2 مارچ دن 12 بجے تک امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی کسی بھی پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کروا سکیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ صدارتی انتخاب کے خواہش مند امیدوار آج سے ہی کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن مرکزی و صوبائی سیکرٹریٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے