اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا 2مارچ کو دیگر جماعتوں سے ملکر دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی دیگر جماعتوں سے مل کر 2 مارچ کو احتجاج کرے گی۔

پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے وہ پر اعتماد ہیں، حالیہ الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، ایک جنبش قلم نے ہماری نشستوں پر ضرب لگادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا ہے، ہمارے امیدوار کو ایم این اے کا کارڈ تک ایشو ہوا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کریں گے،عوام نے مینڈیٹ بانی پی ٹی آئی کو دیا ہے، ہماری لڑائی حق اور سچ کی لڑائی ہے، ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، ڈپٹی سپیکر کیلئے قومی اسمبلی میں مالاکنڈ سے جنید خان کو نامزد کیا گیا ہے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے