اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیخ رشید کیخلاف مقدمات: عدالت کا پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر آئی جی سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی، شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

سندھ پولیس کے ڈی ایس پی عدالت میں پیش ہوئے اور تھانہ موچکو میں درج مقدمے کی رپورٹ جمع کرا دی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ رپورٹ آئی جی اور ایس ایس پی کی مشاورت سے بنی ہے؟ جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ جی! رپورٹ عدالتی حکم کے بعد مشاورت سے بنی ہے۔

سماعت میں وقفہ
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ پولیس کی رپورٹ شیخ رشید کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ رپورٹ کو دیکھ لیں پھر دوبارہ سماعت کرتے ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کر دیا۔

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئی جی سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایس ایس پی کیماڑی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

"مکمل تفصیلی رپورٹ پیش نہ کی تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی"
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ دو ہفتے کا وقت ہے اگر مکمل تفصیلی رپورٹ پیش نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، تینوں افسران کو بتادیں اگر عمل درآمد نہ ہوا تینوں کو جیل بھیجیں گے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ پولیس اور پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے