اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مخصوص نشستوں پر صرف الیکشن لڑنے والی جماعتوں کا حق ہے: ن لیگ

27 Feb 2024
27 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں صرف ان جماعتوں کے لیے ہوتی ہیں جنہوں نے الیکشن جیتا ہو، سنی اتحاد کونسل کو عوام نے الیکشن میں مسترد کر دیا، اس نے کوئی نشست نہیں جیتی۔

الیکشن کمیشن میں سماعت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی نشستیں نہیں بنتیں، یہ نشستیں ن لیگ کو دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے درخواستیں دائر کی تھیں، الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی درخواستیں یکجا کر دیں، شور مچایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلہ نہیں کرتا، سنی اتحاد کونسل نے درخواستوں میں فریق نہیں بنایا، مخصوص نشستوں پر قانونی پوزیشن واضح ہے، سنی اتحاد کونسل کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔

سابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا ہے کہ جو جماعت جیت کر آئی انہیں مخصوص نشستیں ملیں گی۔

اس موقع پر ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بغیر سوچے سمجھے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، ہمیشہ کی طرح پی ٹی آئی آئین کی پامالی کی کوشش کر رہی ہے، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے اپنی ہی پارٹی کے نشان پر الیکشن نہیں لڑا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمان میں موجود جماعتوں کو مخصوص نشستیں دی جائیں، زور زبردستی کر کے نشستیں لینے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے