26 Feb 2024
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کا فل بینچ منگل کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر سماعت کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اوپن کورٹ میں سماعت سے قانونی معاونت ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے منگل کو کیسز کی کاز لسٹ جاری کر دی، سنی اتحاد کونسل کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہو گی، الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی کمیشن سماعت کرے گا۔