اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر اسمبلی اجلاس نہ بلا کر پی ٹی آئی حلف کی پاسداری کررہے ہیں:شیری رحمان

26 Feb 2024
26 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر پی ٹی آئی کےحلف کی پاسداری کررہے ہیں۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ چند روز پہلے صدر عارف علوی کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری بھیجی تھی تاہم صدر نے تاحال سمری پر دستخط نہیں کئے، صدر کی جانب سے اجلاس کو مخصوص نشستوں کے فیصلے سے مشروط کرنا قابل افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عارف علوی کا دور پہلے ہی تنازعات کا شکار رہا ہے، جانے سے پہلے بھی وہ صدارتی نہیں تحریک انصاف کے حلف کی پاسداری کر رہے ہیں، آئین کے آرٹیکل (2) 91 کے تحت الیکشن کے بعد 21 دن تک اجلاس بلانا لازمی ہے، آئین میں اجلاس کو کسی زیر التواء معاملے سے مشروط نہیں کیا گیا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی نے ہمیشہ آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی ہے، ان کو جانے سے پہلے ایسے کسی بھی غیر آئینی اقدام سے گریز کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے