اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ثابت کریں گے پنجاب اپوزیشن کے سر پر چلے گا: سنی اتحاد کونسل

26 Feb 2024
26 Feb 2024

(لاہور نیوز) سنی اتحاد کونسل نے کہا ہے کہ ہم ثابت کریں گے پنجاب اپوزیشن کے سرپر چلے گا۔

پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار  رانا آفتاب احمد خان نے پارٹی رہنما ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ جب ہاؤس مکمل ہی نہیں تو پراسیس کیسے چلے گا؟ ہمیں کورٹ آف لاء میں بھی جانا ہو گا، ملک سے سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جن حالات میں ڈاکٹر صاحب نے الیکشن لڑا وہ  سب کے سامنے ہے، ان کی اہلیہ نے بھی بہت مشکلات کاٹیں، ایک تھانے کی پولیس گھر سے جاتی تو دوسرےتھانے کی آ جاتی تھی ، اس وقت دو ہی جماعتیں ہیں ایک 8فروری والی اور دوسری 1947والی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے کہا کہ جب میں یہاں صبح پہنچا تو ہماری جماعت کے وزیراعلیٰ کے امیدوار رانا آفتاب ساتھ تھے، ہمیں مال روڈ پر ہی روک لیا گیا اور کہا گیا کہ آپ نے یہاں سے پیدل جانا ہے گاڑیاں آگے نہیں جا سکتیں۔

انہوں نے  کہا کہ آپ کو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا، ہم بطور اپوزیشن ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم پنجاب کی بہتری کے لیئے کام کریں گے، میاں اسلم اقبال، احمر بھٹی اور ہمارے دیگر ممبران کو نہیں آنے دیا جا رہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے