اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ نے مزار بی بی پاکدامن کے نئے راستے کا فتتاح کردیا

26 Feb 2024
26 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاتے جاتے ایک اور منصوبے کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شب برات کے بابرکت موقع پر نگران صوبائی کابینہ کے ہمراہ   ایمپرس روڈسے بی بی پاکدامن مزارتک 20 فٹ چوڑی نئی سڑک کا افتتاح کیا۔

محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کو براہ راست ایمپرس روڈ سے منسلک کرنے والی سڑک کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کو سراہا جبکہ انہوں نے زائرین کی سہولت کیلئے ایمپرس روڈ کے قریب پارکنگ کی نئی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مزار بی بی پاکدامن کی جانب جانیوالے نئے راستے سے زائرین کو بہت سہولت ملے گی، اس علاقے میں ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ حل ہوگا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی اوردعا کی، انہوں نے ملک کے استحکام،سالمیت اورامن کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے