25 Feb 2024
(لاہور نیوز) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب کل 2 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے لیگی اور اتحادی ارکان پنجاب اسمبلی کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے، ارکان اسمبلی کو الحمرا گیٹ سے گورنر ہاؤس میں داخل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔
ارکان پنجاب اسمبلی کو مہمان ساتھ لانے سے روک دیا گیا۔
واضح رہے کہ کل ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوگا، مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب رانا آفتاب احمد خان وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔