25 Feb 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے لیگی امیدوار مریم نواز اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے گئے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے دونوں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی، سکروٹنی کے بعد دونوں امیدواروں کے کاغذات قواعد وضوابط کے مطابق درست قرار دیئے گئے ہیں۔
سپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب 26 فروری 2024ء کو صبح 11 بجے ہونے والے اجلاس میں ہو گا، وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے مریم نواز اور رانا آفتاب احمد خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔