اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر بلیغ الرحمان سے اسحاق ڈار کی ملاقات، حکومت سازی کے امور پر گفتگو

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی  ملاقات میں صوبہ پنجاب کے معاملات اور مسائل بالخصوص سکول سے باہر بچوں کے مسئلے، تعلیم اور یونیورسٹیوں سمیت مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر نئی بننے والی وفاقی حکومت کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی نظریں نئی حکومتوں کی کاکردگی پر مرکوز ہیں، نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب تیزی سے ترقی کرے گا،امید ہے سینیٹر اسحاق ڈار اپنی سابقہ روایات کے مطابق انتہائی محنت سے ملک کی خدمت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آنے والی وفاقی حکومت ملک کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، دعا ہے ہم انتشار اور فساد سے بچتے ہوئے اپنی توجہ تعلیم، رفاہ عامہ اور معاشرتی اصلاح کی طرف کریں،سینیٹ میں تمام صوبوں کی برابر نمائندگی قومی مزاج کو پروان چڑھاتی ہے۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے گورنر پنجاب کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے