اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی اسمبلی کا اجلاس کسی کی ذاتی انا اور ضد کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے: علی حیدر گیلانی

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کسی کی ذاتی انا اور ضد کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے۔

پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ ایوان صدر کو ایک مرتبہ پھر جمہوریت کش اقدامات کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر عملدرآمد کے پابند ہیں، آئین کا آرٹیکل 91 انہیں مقررہ وقت کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا پابند کرتا ہے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عارف علوی اپنی مدت ختم ہونے کے باوجود ایوان صدر میں براجمان ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں لیت و لعل سے کام لینے والے کسی اور کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی کے کمنٹس ان کی جانبداری ظاہر کرتے ہیں، صدر مملکت ایوان صدر کے تقدس کا خیال رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے