اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غربت،بیروزگاری اور جہالت کے خاتمے کیلئے مل کرجدوجہد کرنا ہوگی:شہباز شریف

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے غربت،بیروزگاری اور جہالت کے خاتمے کیلئے مل کرجدوجہد کرنا ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام نہایت ضروری ہے، معاشی استحکام کیلئے تمام تر اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے کاوشیں کرنا ہوں گی، سیاسی اور معاشی استحکام کیلئے باہمی اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ سادگی اور کفایت شعاری کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنا ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سیاسی استحکام اور پُرامن فضاء بے حد اہمیت کی حامل ہے، پاکستان تبھی خوشحال ہوگا جب اس کی تمام اکائیاں خوشحال ہوں گی، تمام صوبوں کی ترقی میرے دل کے قریب ترین ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے بھی معاشی ترقی و استحکام کی روشن مثال قائم کی اور اب بھی انشاء اللہ معیشت کو بہتر بنانے کیلئے عملی و ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، زندہ قومیں چیلنجز اور مشکلات کا سامنا بہادری اور محنت سے کرتی ہیں، ہم باہم متحد ہوکر انشاء اللہ آگے بڑھیں گے اور مسائل حل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے دور حکومت میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے کی بچت کر کے کفایت اور بچت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، نواز شریف کا دور ترقی و خوشحالی کا سنہری دور تھا، قائد عوام کی مدبرانہ قیادت میں ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے