اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے،کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے: ایاز صادق

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سیاسی قیدی اچھے نہیں لگتے،ہم کسی سے بدلہ نہیں لینا چاہتے۔

بھٹہ چوک میں ظہرانے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے دلوں میں نرمی پیدا کریں،ہم پاکستان کی خاطر دلوں کو جوڑنا چاہتے ہیں، میں اور سعد رفیق مل کر ہر جماعت کے قائد کے پاس جا کر گرینڈ ڈائیلاگ کی دعوت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کے سامنے التجا کریں گے کہ آپ سب کو اکٹھا بٹھائیں،سب جماعتوں کی خواہش ہوگی کہ ملک کے مفاد کی خاطر ایک ہوجائیں، پاکستان اب مزید نقصان نہیں اٹھا سکتا، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ  29 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا ہے، پھر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے بعد شہبازشریف حکومت سنبھالیں گے، اس کے ساتھ ہماری سپورٹ اتحادی کریں گے، پنجاب میں قوم کی بیٹی مریم نواز خدمت کیلئے باگ ڈور سنبھالیں گی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ہم خدمت کی سیاست کریں گے ذاتیات کی نہیں، ہم نے شرافت کی سیاست نہیں چھوڑنی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے