اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں پہلے مرحلے میں 25 رکنی کابینہ کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن سے 20، پیپلز پارٹی اور ق لیگ  سے2،2  جبکہ آئی پی پی سے ایک وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یسین، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، ن لیگ کے رانا محمد اقبال ، منشاء اللہ بٹ، عظمیٰ بخاری کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ن لیگ سردار شیر علی گورچانی، کاظم علی پیرزادہ، کرنل ریٹائرڈ محمد ایوب خان گادھی، ملک آصف بھاء، اختر بوسال، راحیلہ خادم حسین، میاں یاور زمان کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فدا حسین وٹو، تنویر اسلم ملک، ملک اسد کھوکھر، فرخ علی جاوید، شیخ سلمان نعیم کے نام بھی صوبائی کابینہ کیلئے زیر غور ہیں۔

پیپلز پارٹی سے سید علی حیدر گیلانی کو صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، استحکام پاکستان پارٹی کے ملک غضنفر عباس چھینہ کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا جا سکتا ہے جبکہ ق لیگ کے چودھری شافع حسین کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوتے ہی پہلے مرحلے کی صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے