اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کل ہوگا

25 Feb 2024
25 Feb 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کل ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب گزشتہ روز ہوا اور یہ دونوں عہدے مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے حاصل کئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا جس کے لئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت اعلیٰ کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں، جانچ پڑتال شام 5 بج کر 10 منٹ تک کی جائیگی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب وزیر اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار تبدیل کیا ہے، میاں اسلم اقبال کی جگہ اب رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ کا امیدوار بنایا گیا ہے۔

موجودہ سیاسی صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے