اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پنجاب کے مختلف شہروں میں کل سے بارشیں شروع ہونے کا امکان

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

وسطی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خوشاب، سرگودھا، نورپورتھل، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور لاہور میں بھی بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم سرد رہے گا جبکہ دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔

کرم، ہنگو، کوہاٹ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے 25 فروری سے ملک میں بارشیں شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد رہے گا۔

کل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا، مغربی ہوائیں 26 فروری تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی، رات سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26فروری سے راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارشوں کا آغاز ہوگا،ملک میں داخل ہونیوالی مغربی ہواؤں سے بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے