اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

بانی پی ٹی آئی جلد میانوالی سے الیکشن لڑ کر وزیراعظم کاحلف اٹھائیں گے: فیصل جاوید

24 Feb 2024
24 Feb 2024

(لاہور نیوز) رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیرمملکت فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جلد میانوالی سے الیکشن لڑیں گے اور وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

فیصل جاوید خان نے سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے معصوم اور بے گناہ لوگ ہیں دعا ہے اپنوں میں واپس آجائیں ، بانی پی ٹی آئی انکی اہلیہ سمیت جتنے بے گناہ لوگ گرفتار ہیں سب رہا ہوں گے۔

صحافی کے سوال پر کہ 9 مئی کے بعد آپ سب منظر عام پر آئے ، کوئی ڈیل ہوئی ہے؟ فیصل جاوید نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے حوالے سے موقف کلیئر ہے، اس پر جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، جو بھی گنہگار ہیں انکو سزا ملنی چاہیے، قانون نام کی کوئی چیز ہونی چاہیے، قانون اور انصاف ہو تو ہم حاضر ہیں، عدالتوں سمیت سب جگہ ہمارے لوگ سرنڈر ہوتے ہیں۔

فیصل جاویدنے کہا کہ کسی نے کوئی غلط کام نہیں کیا، معیشت سمیت تمام چیزیں عدل اور انصاف سے جڑی ہیں ، اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں عدل اور انصاف قائم کرنے کا حکم دیا ہے، یہ الیکشن فارم 45 بمقابلہ فارم 47 تھے، ریاضی، اسلامیات، اردو، فزکس میں جتنے آئے اتنے نمبر دے دیں، سارے پرچوں کا فارم 47 میں ٹوٹل نمبر غلط کرتے ہیں، ہمارے سمیت تمام پارٹیوں کے امیدواروں کے پاس فارم 45 موجود ہے، نہ نہ کرتے پی ٹی آئی نے 180 نشستیں جیتی ہیں، اسکی انکوائری ہونی چاہیے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا اسکی حکومت بنانی چاہیے ، عوام کی حمایت سے جو بھی حکومت آئے گی وہ کامیاب ہوگی ، اب صرف فارم 45 سے درست ٹوٹل لگانا ہے باقی کسی چیز کی ضرورت نہیں ۔

فیصل جاوید نے کہا کہ وکلاء نے اپیلیں دائر کررکھی ہیں سب کیسز بوگس ہیں ، بانی پی ٹی آئی بہت جلد باہر آئیں گے انکی نااہلی ختم ہوگی، منزل دور نہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے