(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قربان لائنز آمد، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔
ایک سال کے اندر سیف سٹی پراجیکٹس پر غیر معمولی رفتار سے کام کے حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز سسٹم کو راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے 18 مزید شہروں میں سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، باقی 14 شہروں میں بھی سیف سٹی نیٹ ورک تشکیل دینے کی اصولی منظوری دی گئی، الیکشن کے دوران مانیٹرنگ کیلئے 23 ہزار کیمرے خریدے گئے اور 1 ارب روپے کی بچت کی گئی۔
محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کیلئے خریدے گئے کیمروں کو 14 شہروں میں انسٹال کرکے آپریشنل کر دیا گیا، 13 ماہ کی حکومتی کارکردگی میں سیف سٹیز پراجیکٹس پر ہمیشہ فخر رہے گا، سیف سٹی پراجیکٹس کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلادیا ہے، تمام سیف سٹی پراجیکٹس کی منظوری ہوچکی ہے، آئی جی پنجاب کی ان تھک محنت کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔