24 Feb 2024
(ویب ڈیسک) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آئندہ تین سال میں 50 کروڑ ڈالر کے سمارٹ فون برآمد کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔
رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
وزارت آئی ٹی حکام کے مطابق وزارت نے موبائل فون مینو فیکچررزکو تحقیق اورترقی کیلئے3 فیصد الاؤنس دینے کی منظوری دی، جسے 8 فیصد تک بڑھایا جائے گا۔
پاکستان سیلولرفون کی7 ویں بڑی مارکیٹ اور تقریباً 19کروڑ افراد موبائل کے مالک ہیں،2023 میں مقامی طور پر 2 کروڑ 13لاکھ موبائل فون تیار ،15 کروڑ ڈالر مالیت کے اڑھائی لاکھ فون برآمد کیے۔