اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اصل ریڈنگ کے حساب سے بل وصولی کا حکم

23 Feb 2024
23 Feb 2024

(لاہور نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی بلنگ میں پائی جانے والی بےضابطگیوں کے معاملے پر اعلامیے کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو انکوائری رپورٹ میں کی سفارشات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 2 ماہ سے خراب میٹرز کو فوراً تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تبدیل شدہ میٹرز پر اوسط بل کی بجائے اصل میٹر ریڈنگ کے حساب سےبل  وصول کرنے کا حکم دیا  ہے۔

جن صارفین کی کیٹیگری جون 2023ء سے اب تک 30 دن سے زائد بلنگ کے باعث پروٹیکٹڈ سے نان پروٹیکٹڈ میں تبدیل ہوئی ہے اسےٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔پی آئی ٹی سی میں ریکارڈ نہ ہونے پر لیسکو کو ریکارڈ کی بنیاد پر کیٹیگری ٹھیک کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، لیسکو کو اپنے بلنگ ریکارڈ کو پی آئی ٹی سی سے الحاق کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

نیپرا نے حکم دیا ہے کہ جولائی 2018ء تا جون 2023ء حیسکو، سیپکو، ٹیسکو، پیسکو سرکل کے بلوں کی جانچ پڑتال کی جائے، نیپرا نے اس عمل میں ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے