اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف آئی ایم ایف کو خط لکھ کرملک دشمنی ثابت کررہی ہے: اسحاق ڈار

23 Feb 2024
23 Feb 2024

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک دشمنی ثابت کررہی ہے۔

پجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنا افسوسناک اورقابل مذمت ہے، بانی پی ٹی آئی کو آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھنا چاہیے، حکومت دوسری پارٹیوں کے ساتھ ملکر بن رہی ہے،ہر چیز ڈیل ہوگی، ان کے خط کی آئی ایم ایف کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ 

انہوں نے کہا کہ  اس وقت ملک کا چیلنج پاکستان کے عوام کی مشکلات کو دور کرنا ہے، معاشی حالات کو درست کرنا بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں غربت کا خاتمہ کرنا ہے، روزگار کے مواقع مہیا کرنے ہیں۔

سابق وزیرخزانہ  نے کہا کہ اس ملک کی معیشت 2017میں 24ویں بڑی معیشت بن گئی تھی، 2017میں صرف 4فیصد مہنگائی اور 6فیصد جی ڈی پی گروتھ تھی ، فارن ایکسچینج ریزرو اعلیٰ ترین سطح پر تھے ، جس کا آج تک ریکارڈ نہیں ٹوٹا، پاکستان کی سٹاک مارکیٹ پوری دنیا میں پانچویں نمبر پر تھی مگر   پانامے کے ڈرامے کے نتیجے میں ہماری 24ویں معیشت 47ویں معیشت بن گئی۔

 ان کاکہنا تھا کہ نوازشریف صوبائی اور وفاقی معاملات میں پارٹی کی رہنمائی کررہے ہیں، یہ کہنا کہ نوازشریف غائب ہوگئے ہیں ،مناسب الفاظ نہیں، نوازشریف بالکل موجود ہیں ،مسلم لیگ ن کے قائد ہیں، وزیر خزانہ کا فیصلہ میں نے نہیں قیادت نے کرنا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ چاہے ہم اپوزیشن میں ہیں یا حکومت میں مل کر پاکستان کو اس بھنور سے نکالیں، اپنے دشمنوں کو ثابت کریں پاکستان کے معاملات کو خود ڈیل کرسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے