اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ناجائز منافع خوری کے ازالہ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کی ہدایت

23 Feb 2024
23 Feb 2024

(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے ناجائز منافع خوری اور صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کی پابندی نہ کرنے،ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے کی ہدایات نظر انداز کرنے، غیر معیاری اشیائے کی فروخت اور صارفین کی بڑھتی ہوئی شکایات روکنے کے علاوہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی یقینی بنانے کیلئے بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

اس ضمن میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے تمام ڈویژنل کمشنرز اور تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد میں ضروری اضافہ کریں، مذکورہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ صرف ڈسٹرکٹ و دیگر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مزید فعال بنائیں بلکہ مقامی سطح پر جن اشیائے کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں ان کی مناسب تشہیر سمیت پرائس لسٹیں نمایاں مقامات پر آویزاں کروائی جائیں تاکہ ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے