اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرندوں کی خریدوفروخت کیلئے پنجاب بھر میں لائسنس کے اجراء کا حکم

23 Feb 2024
23 Feb 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں پرندوں کی خریدوفروخت کیلئے لائسنس کے اجراء کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس  شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹوئنٹل مارکیٹ میں پولٹری کا کاروبار ہوتا ہے، یہ پولٹری کے کاروبار کے لیے بنائی گئی تھی، جس پر درخواست گزار  کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس وقت وہاں پر پرندوں کی خرید وفروخت ہورہی ہے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ یہ معاملہ محکمہ وائلڈ لائف کو دیکھنا چاہئے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پرندوں کی خرید و فروخت کے لیے پنجاب بھر میں لائسنس کا اجراء کیا جائے، پورے پنجاب کی حدود میں بغیر لائسنس پرندوں کو فروخت نہ کیا جائے۔

 عدالت نے کہا کہ نہر کی صفائی کے بعد مٹی ہرطرف پھیل رہی ہے، محکمہ انہار اس پر کچھ نہیں کر رہا، ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے  تجویز دی کہ سکولوں کالجوں میں ایک پریڈ شجرکاری کی مہم کے لیے بھی رکھا جائے۔

بعدازاں  لاہور ہائیکورٹ نے تدارک سموگ سے متعلق دائر درخواستوں پر مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے