اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت خزانہ کے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے اہداف طے

23 Feb 2024
23 Feb 2024

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے وزارت خزانہ نے اہداف طے کر لیے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر ٹیکس ٹو جی ڈی پی 15 فیصد تک بڑھانے کا ہدف ہو گا، مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر 3 ماہ امپورٹ بل کے برابر رکھنے کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی، پرائمری بیلنس سرپلس رکھنے کا ہدف بھی طے کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سبسڈی کا تعین بھی نئے قرض پروگرام کی شرط کے مطابق ہو گا، نگران حکومت نے نئی حکومت کیلئے معاشی روڈ میپ اور قرض پروگرام کیلئے ورکنگ تیار کی، موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے کیساتھ آئی ایم ایف سے نیا قرض معاہدہ سائن ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ حکام کی جانب سے قرض معاہدے سے قبل آئی ایم ایف کو شرائط پر عملدرآمد کیلئے یقین دہانی کرائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے