23 Feb 2024
(لاہور نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ نواز کے درمیان حکومت سازی پر آج مذاکرات ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں آج ایم کیو ایم کے وفد کی مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل ہوں گے، ملاقات میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔