اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی آ گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے اور 16 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ سٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 8 ارب ایک کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر سمیت مجموعی زرمبادلہ کی سطح 13.09 ارب ڈالر پر آ گئی۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے