اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی الوداعی ملاقات

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے الوادعی ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی اس قلیل مدت میں پنجاب کے ہر شعبے بالخصوص صحت، تعلیم اور مواصلاتی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اقدامات کی تعریف کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا، سندھ ہاؤس اسلام آباد میں دیئے گئے ظہرانہ میں متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنماؤں سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے