22 Feb 2024
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی خواتین اور غیر مسلم کی مخصوص نشستوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔
پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے مسلم لیگ ن کی 36 خواتین، پیپلزپارٹی کی 3، ق لیگ کی 2 اور آئی پی پی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کی خواتین کی 66 میں سے 24 نشستیں الیکشن کمیشن نے کسی کو الاٹ نہیں کیں، الیکشن کمیشن نے اقلیتی آٹھ نشستوں میں سے تین نشستیں کسی بھی جماعت کو الاٹ نہیں کیں۔
سنی اتحاد کونسل کا عددی تعداد کے لحاظ سے خواتین کا کوٹہ 24 بنتا ہے اور اقلیت کی 3 نشستیں بنتی ہیں، الیکشن کمیشن نے کوٹے کا فیصلہ جمعہ تک التوا میں رکھا ہے۔