اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کے معدنی وسائل ملکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے کافی ہیں: ماہرین

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) غیر ملکی ماہرین کے مطابق پاکستان کے معدنی وسائل ملکی معیشت کو بہتر بنانے کا موجب بن سکتے ہیں۔

قدرت نے کالاباغ اور چنیوٹ کے اضلاع میں خام لوہے اور کوئلے کے اتنے ذخائر دیئے ہیں جو 3000ء تک ملکی ضروریات کیلئے کافی ہوں گے۔

پاکستان میں دنیا کی سب سے بڑی کاپر اور سونے کے ذخائر‘ ریکوڈک، کرومیم، بوکسائٹ (ایلومینیم)، کوبالٹ، یورینیم، لیڈ، گریفائٹ، ٹنگسٹن، کوئلہ، چونے کا پتھر، گرینائٹ، راکسالٹ، سنگ مرمر، فائرکلے اور آئرن آرے کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔

لوہے کے سوا تمام معدنیات کو غیر ملکی اداروں یا نجی شعبہ کی مدد سے نکالا جا رہا ہے، 15 سال پہلے پنجاب حکومت کے مائنز اینڈ منرلز کے محکمے نے پاکستان کو سٹیل کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کی سنجیدہ کوشش شروع کی تھی۔

پنجاب منرل کمپنی کو حکومت نے معمولی بیوروکریٹک طریقہ کار میں درپیش تاخیر کے خاتمے اور آئرن آرے کی تلاش کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے تشکیل دیا تھا۔

پاکستان کے جیولوجیکل سروے نے پاکستان کے صنعتی ترقی کی کارپوریشن (پی آئی ڈی سی) کے ساتھ مل کر مختلف مقامات پر حکومت یا یو این ڈی پی کی مدد سے معدنی وسائل کی تلاش کیلئے سروے کیا۔

عموماً سطحی مطالعے کے ذریعے معدنیات دریافت کرنے، ٹیسٹ ڈرلنگ کے ذریعے مقام کا تعین کرنے، مقدار اور کوالٹی کا درست اندازہ لگانے میں 10 سے 14 سال لگتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے