22 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز بھی کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا فائدہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 355 پوائنٹس اضافے کیساتھ 61 ہزار 914 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ 909 روپے مالیت کے 17 کروڑ 17 لاکھ 79 ہزار 626 شیئرز کا لین دین ہوا۔