22 Feb 2024
(ویب ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی اور قومی املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔
سرگودھا پولیس کے مطابق عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کی درخواست ضمانت 26 فروری تک ملتوی کر دی، امجد خان نیازی نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
سرگودھا پولیس نے مزید بتایا کہ میانوالی پولیس نے امجد خان نیازی کیخلاف 9 مئی کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت دو مقدمات درج کئے تھے۔
امجد خان کے وکیل جواد مظہر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کیخلاف درج مقدمات سیاسی اور انتقامی کارروائیاں ہیں۔