پنجاب گورنمنٹ
سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو منفی پروپیگنڈے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے: مرتضیٰ سولنگی
22 Feb 2024
22 Feb 2024
(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو منفی پروپیگنڈے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تشدد پر اکسانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں، سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر لوگ اربوں ڈالر کما رہے ہیں، ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو منفی پروپیگنڈے کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، یہاں قانون کی حکمرانی ہے۔
نگران وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کمپنیاں پروپیگنڈے کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔