اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خوش قسمت ہوں ملک کی خدمت کا موقع ملا، نگران وزیر اعظم

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ خوش قسمت ہوں ملک کی خدمت کا موقع ملا، ملکی معیشت کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

اجلاس میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے تمام ساتھیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ میرے لئے پاکستان ہی سب کچھ ہے، پاکستان کے عوام میں بے پناہ صلاحیت ہے، ہمیں اپنے ملک کو خوشحال اور مستحکم بنانا ہے۔

وزیراعظم نے نگران دور کیلئے اپنی کابینہ اور سول سرونٹس کو بہترین کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کیلئے ایسا لائحہ عمل دے کر جا رہے ہیں جو عوام اور قومی مفاد کیلئے مفید ثابت ہو گا۔

انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا مختلف اداروں کی تنظیم نو، بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا، کابینہ سیکرٹری نے وفاقی بیوروکریسی کی جانب سے وزیراعظم کی قیادت کو سراہا۔

اجلاس میں لبنیٰ فاروق ملک کی بطور ڈائریکٹر جنرل ایف ایم یو مدت میں 9 جون 2023 سے 8 جون 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو ٹرکش آرمڈ فورسز لیجئن آف میرٹ ایوارڈ وصول کرنے کی اجازت کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت فوڈ سکیورٹی اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ فار ڈیٹ پام کے مابین ایم او یو پر دستخط کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی ادارہ جات کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے