22 Feb 2024
(لاہور نیوز) معروف تجزیہ نگار و کالم نویس نذیر ناجی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نذیر ناجی کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود، نو منتخب ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
بعد ازاں انہیں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
یاد رہے کہ نذیر ناجی گزشتہ شب انتقال کر گئے تھے، ان کی عمر 81 سال تھی، مرحوم 2012ء سے دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ تھے، وہ روزنامہ "دنیا" میں بطور گروپ ایڈیٹر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
نذیر ناجی نے اردو کے سینئر کالم نگار کی حیثیت سے 27 سال سے زیادہ مقامی روزنامہ میں اپنی خدمات انجام دیں، وہ پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کے چیئرمین بھی رہے۔