اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ٹیم کیلئے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بہترین خدمات پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کی ٹیم کیلئے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، انہوں نے بہترین خدمات پیش کرنے والے افسران و ملازمین میں اسناد تقسیم کیں۔

پی آئی ٹی بی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی ملک بھر میں بہترین سروسز فراہم کررہا ہے، پنجاب میں ہر شعبے میں پی آئی ٹی بی کی خدمات کلیدی ہیں، پی آئی ٹی بی نے قلیل مدت میں بہت سے اہم منصوبے مکمل کیے۔

انہوں نے کہا کہ 13 ماہ کے دوران منصوبوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی کوشش کی، منصوبوں کی تکمیل پر پی آئی ٹی بی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، گزشتہ ایک سال میں پی آئی ٹی بی نے لاتعداد منصوبوں کو مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی ٹی بی نے ہسپتالوں کا ایچ آئی ایم ایس نظام مکمل کیا، ڈرائیونگ لائسنس کیلئے ایپلی کیشنز بناکر دیں، پی آئی ٹی بی عالمی معیار کے مطابق کام کررہا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ جرائم کی روک تھام میں معاون ثابت ہورہا ہے، دیگر ممالک سے بھی سیف سٹی پراجیکٹ کے منصوبے پی آئی ٹی بی کو ملیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے