اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد حفیظ نے فٹنس معیار میں کمی کا ذمہ دار بابراعظم کو قرار دیدیا

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس معیار میں کمی کا ذمہ دار بابراعظم کو ٹھہرادیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے بتایا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم ٹرینر کو کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کا اندازہ لگانے اور ایک نیا فٹنس پروگرام بنانے کی ہدایت کی تو انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق کپتان (بابر) اور ہیڈ کوچ (آرتھر) نے انہیں 6 ماہ قبل مشورہ دیا تھا کہ فٹنس ترجیح نہیں ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی مرضی کے مطابق کھیلنے کی اجازت دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جواب سن کر میں حیران رہ گیا کہ ٹیم ٹرینر کو کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کی نگرانی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران جب کچھ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کیے گئے تو وہ 2 کلومیٹر کی دوڑ بھی مکمل نہیں کرسکے تھے، کھلاڑیوں کے جسم پر (چربی کی سطح) معمول کی حد سے ڈیڑھ پوائنٹ زیادہ تھی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ جدید دور کی کرکٹ میں فٹنس تمام ٹیموں کیلئے اولین ترجیح ہے لیکن ہمارے یہاں نظام ہی الٹا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے