اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نئی حکومت بنانے کیلئے اسمبلی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا: گورنر پنجاب

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ نئی حکومت بنانے کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا، ریکوزیشن موصول ہونے پر اجلاس طلب کریں گے۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں دو روزہ پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر ایکسپو کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہیں عوام کی خدمت کا ایک اور موقع فراہم کیا، میگا ایونٹ کا انعقاد پرائم ایونٹ مینجمنٹ نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم نے پچھلی حکومتوں میں بھی آئینی کام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، نئی حکومت کو ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلئے نگران حکومت کے اقدام کو دیکھنا چاہیے اور یہ ضابطہ اتنا سخت نہیں ہونا چاہیے کہ دوا ساز کمپنیاں انڈسٹری چھوڑنے کا سوچنے لگیں۔

ڈاکٹر بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی ضابطہ بھی اتنا کمزور نہیں ہونا چاہیے کہ کمپنیاں عوام کا استحصال کرنے لگیں، مریضوں کا کسی بھی حال میں استحصال نہیں ہونا چاہیے۔

گورنر نے کامیاب ایکسپو کے انعقاد پر پرائم ایونٹ مینجمنٹ اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PPMA) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ پاکستان میں بھی خام مال تیار ہو رہا ہے، فارما سیکٹر میں ٹیکنالوجی اور ایکسپورٹ کے لیے ابھی بھی گنجائش موجود ہے۔

قبل ازیں گورنر نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے بات چیت کی۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں مصباح الرحمان نے بتایا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں حکومت اب بھی ادویات اور ادویات کی قیمتیں طے کر رہی ہے اور اب حکومت کی جانب سے ادویات ساز کمپنیوں کو جان بچانے والی ادویات کے علاوہ قیمتیں مقرر کرنے کی اجازت عالمی ادارہ صحت کے معیارات پر عمل کرے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزر کامران عباسی نے بتایا کہ نمائش میں چار سو سے زائد سٹالز موجود ہیں جس میں مقامی اور غیرملکی کمپنیاں شامل ہیں، نمائش کے ساتھ ساتھ کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے