اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز کی شکست پر مصباح الحق بھی چپ نہ رہ سکے

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کوچ و کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز سے ملنے والی شکست قلندرز کی مشکلات بڑھادے گی۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ لاہور قلندرز پہلے دس اوورز میں اچھا کھیل رہی تھی، باؤنڈریز بھی مل رہی تھیں پھر فخر زمان سپنرز کے سامنے رنز نہیں کرسکے۔

مصباح الحق نے کہا کہ قلندرز کو 180 رنز بنانے چاہیے تھے، فیلڈنگ میں قلندرز کی جانب سے غلطیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ آخری اوورز میں فاسٹ بولرز نے افتخار احمد کو ان کے پسندیدہ ایریاز میں بولنگ کروائی، اوورز دینے میں بھی قلندرز کی جانب سے خامیاں نظر آئیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، قلندرز کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 167 کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔

افتخار احمد نے 11 گیندوں پر 34 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 82 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور زمان خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے