اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یشسوی جیسوال نے میرا ورلڈ ریکارڈ نہیں توڑا: وسیم اکرم

22 Feb 2024
22 Feb 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹر یشسوی جیسوال نے میرا ریکارڈ نہیں توڑا۔

ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر نے کہا کہ ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا میرا ریکارڈ نہیں ٹوٹا، اس ریکارڈ کو یشسوی جیسوال نے برابر کیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ لوگ بہت کہتے ہیں کہ میں نے یہ اننگز زمبابوے کے خلاف کھیلی لیکن یہ اتنا آسان نہیں تھا، مجھے یاد ہے کہ جب میں بیٹنگ کرنے کے لیے گیا تو ہمارا سکور 6 وکٹوں پر صرف 170 رنز تھا۔

دنیا کے عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے زمبابوے کے خلاف 1996 میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 363 گیندوں پر 257 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔ پاکستان اس اننگز کی بدولت 553 رنز بنانے میں کامیاب رہا تھا۔

تاہم پاکستان اس ٹیسٹ میچ میں کامیابی اپنے نام نہیں کرسکا تھا۔ زمبابوین ٹیم شیخوپورہ سٹیڈیم میں ہونے والا مقابلہ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری سکور کرتے ہوئے 214 رنز بنائے تھے اور ان کی اننگز میں 12 چھکے بھی شامل تھے۔

انہوں نے سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کی جانب سے ایک ٹیسٹ اننگز میں لگائے گئے 12 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے