19 ویں چولستان جیپ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ آج، خواتین ڈرائیورز بھی جوہر دکھانے کو تیار
(ویب ڈیسک) 19 ویں چولستان جیپ ریلی کے میگا ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ آج ہوگا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں 10 گاڑیاں اور 4 ٹرک شریک ہیں، نادر مگسی،صاحبزادہ سلطان اور زین محمود کے مابین زور کا جوڑ پڑے گاجبکہ فیصل شادی خیل،آصف فضل چودھری،جعفر مگسی اور آصف عمران بھی اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔
خواتین ڈرائیورز بھی 19 ویں چولستان جیپ ریلی میں بازی مارنے کو تیار ہیں، لالین اخونزادہ ،سلمہ مروت،دینا پاٹیل،ماہم شیراز اور عائشہ خان لودھی صحرائی ٹریک پر کامیابی کے لئے پرجوش ہیں۔
گزشتہ رات قلعہ دراوڑ پر ڈرائیورز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ریلی کے ٹریک پر ماہرانہ گفتگو اور کوالیفائنگ راؤنڈ کی قرعہ اندازی کی گئی، پرنس عثمان عباسی نے ڈرائیورز کی میزبانی کی۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں ڈرائیورز اپنی مہارت اور گاڑیوں کی مضبوطی کو آزمائیں گے جبکہ آج کا فاتح کل ریلی میں سب سے پہلے روانہ ہوگا۔