اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیر تجارت کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

21 Feb 2024
21 Feb 2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے صوبائی وزیر ایس ایم تنویر اور کاروباری وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیر تجارت سے ملاقات کی۔

حکام وزارت تجارت کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، تعمیرات، ڈیجیٹل اکانومی، انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وفد میں عارف حبیب، محمد علی ٹبہ اور ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شامل ہیں۔

گوہر اعجاز  نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کیلئے بھر پور کوشش کی جا رہی ہے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

سعودی وزیر تجارت ماجد الکسبی نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ گوہر اعجاز  نے تجارتی تعلقات کو بڑھانے کیلئے خصوصی ذاتی دلچسپی لی۔

ماجد الکسبی نے کہا کہ پاکستانی ہمارے بھائی ہیں، ان کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں، پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب میں ملازمتوں کے وسیع مواقع موجود ہیں، سعودی عرب کی معیشت تبدیل ہو رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے