اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی سے کویتی سفیر کی ملاقات، پاک کویت تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال

21 Feb 2024
21 Feb 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے کویت کے سفیرناصر عبدالرحمٰن المطائری (Mr.Nassar Abdul Rehman Almutairi) نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 کویت کے سفیر نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے اور پی ایس ایل 9کے شاندار آغاز پر مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورکویت میں کئی دہائیوں سے برادرانہ تعلقات موجود ہیں، پاکستان اور کویت کے تعلقات کو مفید معاشی تعاون میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے، کویت میں لائیوسٹاک کی بہت مانگ ہے، اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

 محسن نقوی نے مزید کہا کہ  پنجاب میں صرف 30 روز میں 6 بزنس فیسیلیٹشن سنٹرز بنائے ہیں، بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز پر سرمایہ کاروں کو 15روز کے اندر مطلوبہ این او سیز جاری کئے جاتے ہیں، کویت کے سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں،ہر ممکن سہولت دیں گے، تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات میں اضافہ ممکن ہے۔

کویتی سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب کے ساتھ لائیوسٹاک اوردیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے، دو طرفہ تجارتی تعلقا ت میں اضافے کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے