20 Feb 2024
(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 23 فروری کو پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں تمام نگران صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام سیکرٹریز شرکت کریں گے۔
یہ پنجاب کابینہ کا 42 واں اجلاس ہو گا، اجلاس ایوان وزیر اعلیٰ کمیٹی روم میں ہو گا، اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی الوداعی خطاب کریں گے۔