آئی جی پنجاب کا ڈریم لینڈ پولیس فلیٹس بھوبتیاں کا دورہ، کانسٹیبلز کی فیملیز سے ملاقات
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈریم لینڈ پولیس فلیٹس بھوبتیاں کا دورہ کیا۔
ڈی آئی جی منصور الحق رانا، ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر، ایس ایس پی ٹیلی اسد سرفراز، ایس ایس پی آپریشنز لاہور علی رضا سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے، آئی جی پنجاب نے ڈریم لینڈ فلیٹس میں شفٹ ہونے والے کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز کی فیملیز سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا ڈریم لینڈ فلیٹس میں رہائش پذیر فیملیز کے لئے ٹرانسپورٹ، بجلی، پانی اور پارکس سمیت تمام بنیادی ضروریات فراہم کر دی گئیں، ڈریم لینڈ فلیٹس کو مین رائیونڈ روڈ سے منسلک کرنے کے لئے کارپٹڈ روڈ بھی تعمیر کی گئی ہے، پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کے لئے ڈریم لینڈ فلیٹس میں واٹر فلٹریش پلانٹ بھی لگایا جا رہا ہے، ڈریم لینڈ فلیٹس میں رہائش پذیر بچوں کے لئے سپورٹس سرگرمیوں کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی ایڈمن کو ڈریم لینڈ فلیٹس میں ضروریات زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔