اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلطانز کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دے دیا

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 145 رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم آخری گیند پر 144 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز اچھی کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہوئے۔

اوپنر بلے باز ایلیکس ہیلس 2، کولن مونرو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، آغا سلمان 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جورڈن کاکس 41، اعظم خان 13، کپتان شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف ایک رن جبکہ عماد وسیم اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3،3 ، اسامہ میر نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویلے نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 کے پہلے ٹاکرے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو دھول چٹائی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست کا مزہ چکھایا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے