20 Feb 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز استحکام رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 60 ہزار 464 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 7 ارب 68 کروڑ 31 لاکھ 99 ہزار 468 روپے کے 23 کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار 909 شیئرز کا لین دین ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 586 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 60 ہزار 460 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔