اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی نے لوہا منڈیوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

20 Feb 2024
20 Feb 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کے طوفان نے کاروباری دنیا میں ہلچل مچا دی، شہر کی لوہا منڈیاں بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئیں۔

پٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد خام مال کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے، شہر کی لوہا منڈیوں میں قیمتوں میں تیزی کا رجحان ہے۔

لوکل اور برانڈڈ سریے کی قیمت میں 4 سے 5 ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہو گیا، لوکل سریا 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن ہو گیا، برانڈڈ سریا 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ٹریڈ ہونے لگا، ٹی آر 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور گارڈر 2 لاکھ 70 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گیا۔

بادامی باغ لوہا مارکیٹ کے تاجر پریشانی کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے، لوہے کی قیمتیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

لوہا منڈیوں میں سکریپ یا خام لوہا ایک لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہونے لگا، مزدور طبقہ بھی شدید پریشانی میں مبتلا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے